پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ(ن)جاپان کیمونٹی ویب سایٹ


Archive for January, 2009



وکلا ،سیاسی کارکنان، میڈیااورسول سوسائٹی کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ،میاں نواز شریف

Friday 30 January 2009 @ 11:54 pm






منتخب نمائندوں کی طرف سے بدعنوان پولیس اہلکاروں کی کسی قسم کی سفارش یا سیاسی حمایت نہ کرنا اپنی مثال آپ ہے۔ میاں شہباز شریف کا ملتان میں خطاب

Friday 30 January 2009 @ 11:53 pm







حکومت آئینی ترامیم کیلئے متفقہ بل لے کر آئی تو مسلم لیگ ن آئندہ اجلاس میں 18 ویں اور 19 ویں ترامیم کے بل پیش کرے گی ، اسحاق ڈار

Friday 30 January 2009 @ 11:51 pm






حکومت سرکاری وسائل کے ذریعے نواز شریف اور اپوزیشن رہنماؤں کی کردار کشی کے لئے اخبارات میں مضامین شائع کرا رہے ہیں ، احسن اقبال

Friday 30 January 2009 @ 11:50 pm






مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جانا چاہیے ، نواز شریف

Friday 30 January 2009 @ 12:57 am






پیپلز پارٹی کم از کم اپنی شہید قائد بے نظیر بھٹو کے الفاظ کا مان رکھے ۔راجہ ظفر الحق

Friday 30 January 2009 @ 12:56 am






شیخ قیصر محمود کی کاوشوں سے مسلم لیگ (ن) نے بیرون ممالک میں جو کامیابی اور پزیرائی حاصل کی ہے وہ ہم سب کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔میاں محمد سلیم

Thursday 29 January 2009 @ 9:13 pm








جسے عوام اہل قرار دیں جج اسے کیسے نا اہل کر سکتے ہیں

Thursday 29 January 2009 @ 12:53 am







نواز شریف کا 9 مارچ کو وکلاء تحریک کے لانگ مارچ اور دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان

Wednesday 28 January 2009 @ 12:21 am







حکومت وعدوں پر عملدرآمد میںناکام ہوئی تو ملک مڈٹرم انتخابات کی طرف جا سکتا ہے ، خواجہ آصف

Wednesday 28 January 2009 @ 12:19 am






کلثوم نواز کا دورہ ہولی فیملی، ایم ایس ایف کے صوبائی رہنما بابر اعوان کی عیادت کی

Wednesday 28 January 2009 @ 12:18 am






شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Wednesday 28 January 2009 @ 12:16 am






پنجاب کو آپریٹوز لیکوڈیشن بورڈ کی تمام پراپرٹیز کا دوبارہ تخمینہ لگانے کیلئے ایک سے زائد کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

Tuesday 27 January 2009 @ 12:39 am







مسلم لیگ ن چکوال کی 2 زیلی تنظیموں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

Tuesday 27 January 2009 @ 12:37 am






لاہور کے شہریوں کو معیاری اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کیلئے 365 نئی بسیں خریدی جارہی ہیں ۔ وزیر اعلی شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

Tuesday 27 January 2009 @ 12:35 am







عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ چل نہیں سکتا ، صدیق الفاروق

Tuesday 27 January 2009 @ 12:33 am






مسلم لیگ ن کا ( ق ) لیگ کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، احسن اقبال

Monday 26 January 2009 @ 1:07 am







وکلاء برادری ، سول سوسائٹی ،میڈیا اورجمہوری قوتیں 2 نومبر کی عدلیہ کی بحالی کیلئے مکمل طورپر متحد ہے ۔ احسن اقبال

Monday 26 January 2009 @ 1:04 am







ستاروں په کمند ڈالنے والے

Sunday 25 January 2009 @ 7:16 am

خوش حال خان خٹک کے ایک پشتو شعر کا علامه اقبال نے منظوم ترجمه کیا تھا

جس کو زیادھ تر لوگ اقبال کا هی شعر سمجھتے هیں 

محبت مجھے ان جوانوں سے هے 

ستاروں په جو ڈالتے هیں کمند

 

اور خود  اقبال نے یه کها تھا

سبق ملتا ہے مجھے معراج نبوی سے یه 

  عالم بشریت کی زد میں هیں گردوں 

 

گردوں !ـ کہکشاں !ـ

دور ستاروں کی باتیں  بشر کی دسترس میں هیں یا نهیں ؟

٤ اکتوبر ١٩٥٧ کے روز عظیم روس نے پہلا سیٹلائیٹ خلا کو داغا تھا ـ

اس کے بعد ایک لمبی لسٹ ہے جی خلا میں بھیجے جانے والے راکٹوں کی ـ

امریکه اور روس کو خلا میں دوڑ نے دنیا کو بہت کچھ دیا هے 

انسانیت کے جثے پر لگے زخموں پر کچھ مرهم  اس دور کیا ایجادات نے رکھاهی هے 

لیکن اے کاش که اس دوران دریافت هونے والی تکنیکوں کو اسلحے کی بجائے زراعت میں استعمال کیا جاتا تو 

لوگ گولیوں یا بموں کی بجائے شوکر اور کیلسٹرول سے مرتے  ، چلو یارو بھوک سے مرنے سے تو بہتر ہے ناں جی که لوگ بسیار خوری سے مریں ـ

ستاروں په کمندیں ڈالنے والے جوانوں کی فهرست میں اب جی جاپانی جوانوں کانام 

اور دنیا کو ایک للکارتی هوئی دعوت که جی عام لوگ بھی کچھ کر هی سکتے هیں 

اگر وه پاکستان میں پیدا ناں هوں تو ـ

شعله ون نام کا ایک سیٹلائیٹ کچھ جوانوں نے تیار کیا هے 

کوڑے کرکٹ سے چیزوں کو چن چن کر خاور کی طوکیو میں پسندیدھ جگه اکی هابار کی ایلکٹرونس مارکیٹ سے پیسے جوڑ جوڑ کر پرزے اکھٹے کرکے بنایا گیا هے  

ان جوانوں نے جو که اوساکا کی ایک ٹیکنیکل یونورسٹی کے طالبان ہیں    باقی تو سب هی چیزیں تیار کر لی تهیں مگر ایک ایسی دھات جو که خلا میں جاکر بیرونی اثرات کا مقابله کر سکے  م اس بز انے والے اخراجات ان غریب طالب علموں کے بس کے نهیں تھے اور اس کے بعد اس سیٹلائیٹ کو  خلامیں داغنے کاکام تو  ان کے خیال میں یه تھا که جی انے والی نسل میں کوئی اس کام اگے بڑھائے گا 

عظیم لوگوں کا خیال هوتا ہے که جی هم اپنے حصے کا کام کرکے مرجاتے هیں اور انے والے اس سے اگے اپنے حصے کا کرلیں گے

پاکستان کے ابا جی لوگوں کی طرح نہیں که اپنے باپ کا کام بھی اگے نهیں بڑھایا اور ناں هی اولاد کے کام کو بڑھنے دیا ہے 

بس جی کھایا پیا 

ٹٹی کی  اور مرگئے 

اباجی بہت عظیم تھے 

هان جی تو اوساکا کے ان سٹوڈنٹوں نے اپنے اردگر جب اس بات کا ذکر کیا تو ایک فیکٹری کے مالک نے ان کو کہا که تم نے جلدی کیوں نهیں بتایا؟

اس فیکٹری میں جو جو مشینیں استعمال کرنی هیں استعمال کروں اور جہاں جهاں پیسوں کی ضرورت ہے بتاؤ  ـ

تکنیکی ذهن رکھنے والے ادمی کو هی اس خوشی کا ادراک هو سکتا هے 

که ایک جدید ترین فیکٹری کی خراد مشینیں اور اوزار آپ کی دسترس میں هوں 

جاپان میں اوساکا کا علاقه ایسا هے که یہاں کے لوگوں کی عادتیں  آپنے سندھی اور پنجابی لوگوں کی اج سے تیس چالیس سال پهلے والی عادتوں سے بهت ملتی هیں 

ایک دوسرے سے ملنا جلنا ، هنسی مذاق ، ایک دوسرے کے خاندان کی نسلوں تک کا معلوم  تعاون وغیرھ وغیرھ

شعله ون کے سیٹلائیٹ کو انهوں نے 

مایدو 

کا نام دیا هے مائیدو کا لفظ اوساکا کے علاقے کی بولی میں شکریے کے لیے استعمال هوتا هے اور دوسرے جاپان میں بھی ـ

اردو میں اس لفظ کا تاثر کچھ اس طرح بنے گا 

بڑی مہربانی جی  !ـ آپ هماری دوکان پر ائے  ـ

ستاروں پر کمندیں ڈالنے والے جوانوں سے محبت کا  یه انداز  جو اس فیکٹری مالک نے اپنایا ہے آپ کی کیسا لگا ؟؟

مجھے بڑا اچھا لگا ہے جی 

مائیدو کے علاوھ پانچ دوسرے سیٹلائیٹ بھی اس راکٹ پر رکھ کر بھیجے گئے هیں 

یه چھ سیٹلائیٹ پرائیویٹ فیکٹریوں اور یونورسٹیوں اور عام لوگوں کے تیار کردھ هیں 

یاد رهے 

جاپان کی یونیورسٹیاں  بہت تحقیقی کام کرتی هیں 

اتنے زیاھ که اردو میں جو جاسوسی ناولوں میں ترقی یافته اقوام کی خفیه ایجنسیوں کے سنسنی خیز  خفیه منصوبے هوتے هیں ناں جی 

ان سے کچھ بڑھ کر هی کام هوتا هے جاپان کی یونورسٹی میں ـ

میری بیوی می یو کی بھی جاپان کی ایک مشهور تکنوکی یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہے 

اس کے طالب علمی کے دنوں میں مجھے کئی دفعه اس کے ساتھ یونورسٹی جانا هوا تھا 

یارو حیرتوں کا ایک سمندر ہے 

سوچ رکھنے والوں لیے ـ

جاپان سے اس دفعه بھیجے جانے والے یه چھ سیٹلائیٹ  بہت سے سیٹلائیٹوں میں سے چنے گئے سیٹلائیٹ تھے 

جی هان پرائیویٹ سیکٹر میں اتنا کام هو رها هے که پاک  لوگوں کی حکومت بھی اتنا نہیں کرسکتی 

بس جی جب اپ ایک انجنئیر کو 

اوئے لوهارا

کہـ کر پکاریں گے  تو امریکه لوهار کو ویزھ بھی دے گا اور اس صاحب کہـ کر پکارے گا اور پیسے بھی دے گا تو 

لوهار کا دل تو وطن کے لیے دھڑکے گا مگر اس کی صلاحتیں  کسی اور کے کام آئیں گی 

 

عام بشریت کی زد میں هیں گردوں 

اور هم نے اس بات پر بحت میں گزار دیے که جی رسول بشر تھے که نہیں 

بشریت کی زد میں گردوں کو لانے کا معامله تو بهت بعد میں ائے گا

پہلے بشریت کی ڈیفینیشنز تو مقرر کرلیں جی 

آپنے ایمپورٹیڈ  دھرم کے ٹھیکیدار ـ

یاد رهے خلا میں باریک زرات بھی تیر رهے هیں جو سیٹلائٹ سے ٹکرا کر اس  سوراخ کر دیتے هیں  

اس سے بچاؤ کی تکنیک پر بھی کام هو رها هے 

جیسے که فائبر کا نمدا که ذرات اس میں الجھ کر ره جائیں  سوراخ ناں کریں ـ

شائد قرآن میں جو اسمان کی خبریں لینے کی کوشش کرنے والے شیطانوں پر شعله لپکنے کی بات ہے وه ان زرات  کی هی ناں هو ـ

او نئیں جی !!ـ

اے گل نهیں لکھنی مولوی مارن دے ـ




اباراکی کین میں پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام معزول چیف جسٹس کی بحالی اور آزادعدلیہ کے حق میں مظاہرہ۔

Sunday 25 January 2009 @ 1:33 am

انٹرنیشنل امور کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نےٹیلیفون پر خطاب کیا۔اور پاکستان ایسوسی ایشن کےصدر شہزاد بہلم اس مظاہرہ مہں شرکت کے لیے ٹوکیو سے خصوصی طور پر تشریف لاے۔
مسلم لیگی کارکنان کی قصیر تعداد میں شرکت نظر آی۔کارکنان نے چیف جسٹس افتخار محمد چودری اورنواز شریف مسلم لیگ اور شیخ قیصر محمود کے حق میں خوب نعرے لگاءے۔ جس پر شیخ قیصرنے سب کا شکریہ ادا کیا۔
تصویری جلکیاں ملاحظہ ہیں۔

cimg47897

cimg47918

cimg47907

cimg47857

cimg47815

cimg47584

cimg47554

cimg47544

cimg48184

cimg47634

cimg47655

cimg47874

cimg47924

cimg47954

cimg48134

cimg48014

cimg47984

cimg47805

cimg47785




«« Previous Posts